وزیر اعظم کا شہید نعیم کو قومی ایوارڈ دینے کا اعلان
ایمرا نیوز رپورٹ رضا ملک سے)
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں حملہ آور کودہشت گردی سے روکنے کی کوشش کرنے والے نعیم رشید پر فخر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ’ہم کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘
We stand ready to extend all our support to the families of Pakistani victims of the terrorist attack in Christchurch. Pakistan is proud of Mian Naeem Rashid who was martyred trying to tackle the White Supremacist terrorist & his courage will be recognized with a national award.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2019
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’پاکستان کو میاں نعیم رشید پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشت گرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔ ان کے حوصلے کو قومی انعام کے ساتھ یادگار بنایا جائے گا۔‘ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں میں ذیشان رضا، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی ،سہیل شاہد، سید جہانداد علی،سید اریب ،محبوب ہارون ،نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شامل ہیں۔