وزیر خزانہ اسحاق ڈار کل سہ پہر 4 بجے بجٹ پیش کریں گے
بجٹ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کریں گے۔
آئندہ مالی سال 2023-24 کے لیے وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا بجٹ اجلاس سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ پیش کریں گے۔ ذارئع کے مطابق بجٹ کا حجم 13 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ہوگا۔ بجٹ کا خسارہ 6 ہزار ارب سے زائد ہوگا جب کہ 7300 ارب روپے قرضوں اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔
مذکورہ بجٹ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کا دوسرا بجٹ ہوگا۔ بجٹ اجلاس سے قبل دوپہر 2 بجے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں کابینہ بجٹ کی منظوری دے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے بعد شام 6 بجے سینیٹ کا اجلاس ہوگا جس میں وزیر خزانہ بجٹ دستاویزات پیش کریں گے۔
سینیٹ اجلاس میں بجٹ سفارشات کے لئے قائمہ کمیٹی خزانہ کو بھجوا دیا جائے گا تاہم بجٹ کے حوالے سے سینیٹ سفارشات پر حکومت عمل درآمد کی پابند نہیں ہوتی۔