وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت
راولپنڈی:وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، لانس نائیک عبد المناف شہیدانتہائی نڈر انسان تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا،لانس نائیک عبد المناف نے 13 مئی 2023 کومسلم باغ ، بلوچستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔لانس نائیک عبد المناف شہیدکے سوگواران میں بیوہ ، والدین اور بھائی شامل ہیں، شہید کے ورثاء نے 9مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے شرپسند اور ظالموں کووطن عزیز کا دشمن قرار دیتے ہوئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا، لانس نائیک عبد المناف شہیدکی والدہ نے مطالبہ کیا کہ سانحہ 9مئی کو شرپسندوں نے جو ظلم کی انتہا کی ان کو سخت سے سخت سزا دینی چاہئے، میرے بیٹے عبدالمناف کو بچپن سے ہی آرمی میں جانے کا شوق تھا اور شہادت کے لئے دعا کا کہتا تھا، لانس نائیک عبد المناف شہید کی بیوہ نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کو جو شہداء کی بے حرمتی کی گئی اس سے ہمارے دل بہت رنجیدہ ہوئے، 9مئی کے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس واقع میں ملوث تمام کردار کو کڑی سے کڑی سزا کا مطالبہ کرتے ہیں، لانس نائیک عبد المناف شہید کے بھائی نے کہا کہ ہمیں اپنے بھائی کی جدائی پر دکھ تو ہے مگر اس کے رتبہ پر فخر ہے، سانحہ9 مئی پر شہداء کی جو بے حرمتی کی گئی ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں شہداء ہمارے ملکِ پاکستان کا اثاثہ ہیں، لانس نائیک عبد المناف شہید اپنا آج وطنِ عزیز پر قربان کرکے آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بن گیا۔