ون ڈے بیٹرز کی عالمی درجہ بندی میں فخر زمان دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے
دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی کا اعلان کردیا ہے، اعلان کردہ نئی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر فخر زمان یکے بعد دیگرے سنچریاں سکور کرنے کے بعد عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں اور اب نمبر ون پر موجود بابر اعظم اور ان کے درمیان صرف 103 پوائنٹس کا فرق باقی رہ گیا ہے، نئی درجہ بندی کے مطابق بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون کی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، دوسری پوزیشن پر فخر زمان آگئے ہیں جن کے پوائنٹس کی تعداد 784 ہے، تیسری پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈر ڈوسن ہیں، چوتھی پوزیشن پر بھارت کے شبھمان گل ہیں، پانچویں پوزیشن پر پاکستان کے امام الحق ہیں، چھٹی پوزیشن پر آسڑیلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر، ساتویں پوزیشن پر بھارت کے ویرات کوہلی، آٹھویں پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک، نویں پوزیشن پر بھارت کے روہیت شرما اور دسویں پوزیشن پر آسڑیلیا کے سٹیو سمتھ ہیں، اعلان کردہ نئی بائولنگ کی عالمی درجہ بندی کے مطابق پہلی دس پوزیشنوں میں پاکستان کے واحد شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جن کی پوزیشن دسویں ہیں، پہلی پوزیشن پر آسڑیلیا کے جوش ہیزل ووڈ، دوسری پر بھارت کے محمد سراج، تیسری پوزیشن پر آسڑیلیا کے مچل سٹارک، چوتھی پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، پانچویں پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری، چھٹی پوزیشن پر افغانستان کے راشد خان، ساتویں پوزیشن پر آسڑیلیا کے ایڈم زمپا، آٹھویں پوزیشن پر افغانستان کے مجیب الرحمان، نویں پوزیشن پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن جبکہ دسویں پوزیشن پر پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں۔