ون ڈے سیریز ملتوی ، ویسٹ انڈیز اسکواڈ وطن روانہ
پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز ٹیم کے 14کھلاڑی اور آفیشلز ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کے بعد وطن روانہ ہوگئے،
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز جون 2022 تک ملتوی کی گئی ہےجس کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی وطن روانہ ہوگئے ہیں،ویسٹ انڈیز کے جو کھلاڑی وطن روانہ ہوئے ہیں ان 14 کھلاڑیوں اور آفیشل کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے تھے جبکہ جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے وہ آئسولیشن کے بعد وطن روانہ ہوں گے،، کرونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 14کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریزکھیلنے کو تیار نہیں تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ مہمان ٹیم کو سیریز کھیلنے پر قائل کرنے کیلئے کوشاں تھا،ویسٹ انڈیز ٹیم کے 21 کھلاڑی دورہ پاکستان کے لیے آئے تھے جس میں 6 کھلاڑی کرونا کا شکار ہوگئے جبکہ ایک ویسٹ انڈین پلیئر انجری کے باعث دورے سے باہر ہوگیا،،