ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کی جانب سے بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان
جارح مزاج بلے باز آصف علی کو حارث سہیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا واضح امکان، وہاب ریاض بھی ٹیم میں شامل ہوں گے
لندن (ایمرا نیوز آن لائن) ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کی جانب سے بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان، جارح مزاج بلے باز آصف علی کو حارث سہیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا واضح امکان، وہاب ریاض بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد میں دو دن باقی رہ گئے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی ۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے سلسلے میں 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کی جانب سے بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کیلئے جارح مزاج بلے باز آصف علی کو حارث سہیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا واضح امکان ہے۔
جبکہ وہاب ریاض بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ آصف علی اپنی صاحبزادی کے انتقال کے باعث پاکستان چلے گئے تھے، تاہم اب وہ انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ کے بعد دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کیخلاف ٹرینٹ برج ، تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کیخلاف برسٹل، چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کیخلاف ٹائونٹن ، پانچواں میچ 16جون کو بھارت کیخلاف اولڈ ٹریفرڈ ، چھٹا میچ 23جون کو سائوتھ افریقہ کیخلاف لارڈز کرکٹ گرائونڈ ، ساتواں میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 26جون کو ایجباسٹن ، آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کیخلاف ہیڈنگلے جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کیخلاف لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں پانچ جولائی کو ہوگا۔