ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز، پاکستانی سکواڈ کا اعلان
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کیلئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے،
ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل 17 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے لیے منصور رانا کو ٹیم منیجر اور ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور شاہد اسلم بطور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شامل ہیں۔