پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، بزنس مین طاہر جاوید
پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور ڈپٹی نیشنل فنانس چئیر ڈیموکریٹ پارٹی امریکہ طاہر جاوید نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن دور حکومت میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری ارہی ہےاور مستقبل میں پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
طاہر جاوید کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو جو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے دور رس نتائج نکلیں گے اور اوورسیز پاکستانی ائندہ الیکشن میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اگر بیس لاکھ اوورسیز پاکستانیز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں کریں تو پی ٹی آئی کی حکومت کو ائندہ انتخابات میں بہت فائدہ ہوگا۔
طاہر جاوید کا کہنا تھا پاک امریکہ تجارتی حجم بہت کم ہے غالبا پانچ ارب کے قریب ہے اور پاکستان کو ٹیرف پر سہولت کا بل بھی امریکہ نے تیار کر لیا ہے جس سے پاکستانی مصنوعات بغیرت کے امریکہ بھجوائی جائیں گی، اس سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا
طاہر جاوید نے بتایا کہ عمران خان ملکی معیشت کو بحالی کے لیے لانگ ٹرم پالیسی بنا رہے ہیں کیونکہ مصنوعی طور پر پر عوام کو عمران خان ریلیف دینے کے حق میں نہیں ان کی سوچ ہے کہ کہ پاکستانی عوام کو معاشی طور پر خوشحال بنایا جائے اور ایسی پالیسیاں ترتیب دی جائیں جس کا آنے والی نسلوں کو فائدہ ہو اور یقینا لانگ ٹرم پالیسی کے حوصلہ افزا ضلع نتائج نکلیں گے گے جس کا عوام اور ملک دونوں کو فائدہ ہو