پاکستان اور ترکیہ قریبی،تاریخی اور مذہبی رشتے میں منسلک ہیں،وزیراعظم
کراچی : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ قریبی،تاریخی اور مذہبی رشتے میں منسلک ہیں،دونوں ممالک کی دوستی اور بھائی چارے کا تعلق مثالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس طارق کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے جنگی بحری جہاز کا افتتاح کیا۔پی این ایس طارق معاہدے کے تحت پاکستان میں تیار کیا جانے والا دوسرا جہاز ہے،جہاز جدید ترین سینسر،جارحانہ اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔ پاک بحریہ کیلئے 4 ملجم کلاس جہازوں کی تیاری کا معاہدہ ستمبر 2018ء میں طے پایا،پی این ایس طارق کو ترکیہ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے اور سیلاب میں ترکیہ نے پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کی،صدر طیب اردوان نے اپنے عوام کی بہبود کیلئے بے پناہ کام کر رہے ہیں۔انکا best human hair wigs for black females truhlarstvibilek.cz toploisir.com villapalmeraie.com modré sandály na podpatku sevilenotocekici.com truhlarstvibilek.cz red-gricciplac.org suchemuryesklep.pl vm 1986 trøje villapalmeraie.com modré sandály na podpatku wiener-bronzen.com vm 1986 trøje vm 1986 trøje truhlarstvibilek.cz href=”https://ohiostateteamshops.com/ohio-state-store/”>joe burrow jersey bouncing putty egg nike air max sale outlet adidas yeezy boost 350 v2 mono ice jordan max aura 4 aguilas cibaeñas jersey jordan 1 sale buffalo bills jersey adidas yeezy boost 350 v2 mono ice nike air force jordan nike air jordan 1 elevate low yara ellen wille yara ellen wille nike air jordan 1 elevate lowکہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دیں،ہم نے گوادر کو بھی اہم تجارتی مرکز بنانا ہے۔ جبکہ پاکستان کے دورے پر آئے نائب صدر ترکیہ جودت یلماز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ملجم کلاس کی چوتھی اور آخری فریگیٹ کی لانچنگ تقریب میں شریک ہوا،ہر طرح کی دہشت گردی مذمت کرتے ہیں یہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔پاکستان اور ترکیہ کی حکومتوں اور عوام نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا،پاکستان اور ترکیہ کے وقت کے ساتھ تعلقات مضبوط سے مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید اہمیت اختیار کر گئے ہیں،ترکیہ اور پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ترکیہ دہشت گردی کیخلاف 40 سال سے لڑ رہا ہے۔ نائب صدر ترکیہ نے مزید کہا کہ سیلاب میں جہاں ترکیہ نے پاکستان کی مدد کی وہیں زلزلے میں پاکستان کا تعاون مثالی تھا۔دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔