پاکستان خطے میں تنائو نہیں امن اور خوشحالی کافروغ چاہتا ہے ، شہباز شریف
نتھیا گلی: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں تنائو نہیں چاہتا،دنیا میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیئے تعاون کی مفاہتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ اگنازئیوکاسیس سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو ئی،تعلیم، آئی ٹی اور خواتین کو بااختیار بنانے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،سوئٹرز لینڈ کے وزیر خارجہ سے مفید اور تعمیر ی گفتگو ہوئی ،دوست ملک سوئٹرز لینڈ کے وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں،دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دیں گے ،پاکستان دنیا میں امن اور خوشحالی چاہتا ہے ،پاکستان خطے میں تنائو نہیں چاہتا،ماضی کی طرح و سائل کو ضائع نہیں کرنا چاہتے ، جدید ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں، وزیراعظم نے سوئس وفد کے ساتھ ساتھ علحیدہ علحیدہ ملاقات بھی کی، اس موقع پر سوئس وزیر خارجہجہ اگنازئیوکاسیس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، سوئٹرز لینڈ قدرتی آفات سے نمنٹے کیلئے پاکستان کی مدد کرے گا،سوئٹزر لینڈ نے 2010کے تباہ کن سیلاب میں بھی پاکستان کی مدد کی تھی آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔