پرویز الہی نے آخری 3ماہ حکومت میں ملک کو لوٹا، ستیاناس کیا،رانا ثناء اللہ
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان لوگوں کی ذہن سازی کی، پلاننگ کی اور یہ ملک دشمنی ہے۔نگراں ورزیراعظم سے متعلق ورزیراعظم نے مشاورت شروع کر دی ہیں، وزیراعظم کا عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہو جائے گا۔نگراں ورزیراعظم سے متعلق ورزیراعظم نے مشاورت شروع کر دی ہیں، وزیراعظم کا عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہو جائے گا۔اعظم خان جہاں بھی ہیں جیسے بھی ہیں ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ فیملی کو ناگوار گزرے۔ہم نے پنجاب میں الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، کسی نے نہیں کہا کہ قربانی دیں یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ گواہیاں آرہی ہیں، سرحدوں سے باہر تان بانے ہیں وقت تو لگے گا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو سرغنہ یہ فتنہ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے ادارے اور پھر ایک شخصیت کو نشانہ بنایا۔جن عناصر نے 9 مئی کے واقعات کئے ہیں ان کو اپنے جرم کا سامنا کرنا چاہئے۔رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو الیکشن میں ہونا چاہئے اور الیکشن میں ہو،عوام ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں ان کو ملک میں یہ فتنہ چاہئے یا جمہوریت اور امن۔ انہوں نے کہا ہے کہ پرویز الہی نے آخری 3ماہ حکومت میں ملک کو لوٹا، ستیاناس کیا۔عدالت میں پیش ہوں ضمانت کرائیں اپنی صفائی پیش کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے،ہم سے کسی نے نہیں کہا کہ قربانی دیں یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھر پور الیکشن لڑیں گے ہر سیٹ پر امیدوار ہو گا۔پنجاب میں ہمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اس کا نقصان پاکستان مسلم لیگ ن کو ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پرانی اور نئی مردم شماری کا الیکشن سے کیا تعلق ہے،نئی مردم شماری آ بھی جائے تو حلقے تو یہی رہیں گے،مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ اپنی جگہ، ووٹر لسٹیں اپ ڈیٹیڈ ہیں۔آبادی کی بنیاد پر تو صرف سیٹیں کی جگہ کم اور بڑھ جائیں گی،ہم یہ کہتے تھے دو اسمبلیوں کا پہلے الیکشن عام انتخابات کو ڈیکٹیٹ کرے گا۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں ورزیراعظم سے متعلق ورزیراعظم نے مشاورت شروع کر دی،نگراں وزیراعظم کا عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہو جائے گا۔اعظم خان جہاں بھی ہیں جیسے بھی ہیں ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ فیملی کو ناگوار گزرے۔شہزاد اکبر کے بھائی حکومتی اداروں کی حراست میں نہیں۔