پنجاب میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بچوں کو ویکسین پلا کر صوبہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا،
وزیراعلیٰ آفس میں انسدادِپولیو مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے، چیف سیکرٹری کامران افضل اور سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے بھی بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،
عثمان بزدار نے کہا پولیو مہم کے دوران کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، گھر گھر جا کر انسدادِپولیو کے قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں، پولیو ٹیموں کی محنت کے باعث رواں سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،گزشتہ6 ماہ کے دوران پنجاب سے حاصل ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے ہیں۔ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے،،پنجاب میں انسداد پولیو 17دسمبر تک جاری رہے گی، صوبے میں ایک لاکھ 56ہزار رضا کار ایک کروڑ 70لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گے۔