پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 128خطر ناک اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا
جڑانوالہ :پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عید ایام میں بھر پور کریک ڈاون کیا گیا عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے کرائم کنڑول کے حوالے سے کیا تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے چاند رات سے لے کر اب تک عید ایام کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 128خطر ناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا غیر قانونی اسلحہ پر 35مقدمات کا اندراج جب کہ 27عدد پسٹل،09 عدد رائفلز،2 0عدد بندوقیں،01عددرپیٹراور153 عدد گولیاں برآمد کی گئیں منشیات فروشوں کے خلاف 67 مقدمات کا اندراج کیا گیاجس میں 14220گرام چرس? 5710 گرام افیون اور1244لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی اور جوا ء مافیا کے خلاف 13 مقدمات کا اندراج کیا گیا سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا اور قانون کی بالا دستی کے لیے بھر پور ایکشن اسی طرح سے لیا جاتا رہے گا مؤثر گشت،ایلیٹ، ڈولفن اور نائیٹ ہاکس فورسز کی جانب سے کیا جاتا رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اورکرائم کنٹرول کے لیے دیگر اقدامات کا تسلسل بھی جاری ہے