پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان 4وکٹوں سے فاتح
گال: پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر ا?ئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔گال میں کھیلے جانیوالے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے سری لنکا کا 131رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔کھیل کیآخری روز پاکستان کو جیتنے کیلئے 83رنز درکار تھے اور اس کی سات وکٹیں باقی تھیں۔ کپتان بابراعظم 24رنزبناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، سعود شکیل نے 30رنزبنائے۔سرفراز احمد ایک رن بناکر چلتے بنے۔ امام الحق 50رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کو جیت کیلئے 4رنزچاہیئں تھے،تو آغا سلمان نے چھکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔سری لنکا نے پہلی اننگز میں 312 ، دوسری اننگز میں 279رنزبنائے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 461رنزبنائے تھے۔پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والیسعود شکیل پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔چوتھے روز ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو 16 رنز کے اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود 7 رنز بنا کر کیچ ا?ؤٹ ہوگئے جبکہ نعمان علی صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا