پی پی کے ساتھ اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے کیلئے گفتگو نہیں ہوئی، پیپلز پارٹی رہنماء
اسلام آباد: پی پی کے ساتھ اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے کیلئے گفتگو نہیں ہوئی،ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ساتھ اسحاق کانام شیئر نہیں کیا گیا۔ایسا نگراں وزیر خزانہ چاہئے جو آئی ایم ایف ڈیل آگے لے کر چلے۔ن لیگ کی خواہش ہے تو الگ بات لیکن نگراں وزیراعظم اتفاق رائے سے بنے گا۔پہلے دن سے خواہش ہے پارلیمنٹ مدت پوری کرے اور وقت پر الیکشن ہوں۔پیپلز پارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہنگراں وزیراعظم کیلئے کوئی نام آئے گا تو اس پر بات کی جائے گی۔نگراں وزیراعظم کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے بھی تک کوئی نام سامنے آئے ہی نہیں ہیں،اتحادی جماعتوں کی جانب سے تین نام شارٹ لسٹ کئے جائیں گے۔ ن لیگ اسحاق ڈار کا نام لاتی بھی ہے تو اس پر بحث و مباحثہ ہو گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہدبئی میں کوئی ملاقات نہیں ہو رہی نہ طے کی گئی ہے،پیپلز پارٹی کے پاس نگراں وزیراعظم کیلئے بہت سے نام ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کچھ جماعتوں کی خواہش ہے الیکشن90دن میں ہونے چاہئیں۔ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن مقررہ مدت میں60دن دن کے اندر ہوں۔ایک جماعت نے مردم شماری سے متعلق بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔نگراں وزیراعظم یا وزیر اعلی کے پاس حلقہ بندیوں کا اختیار نہیں ہوتا۔