چیئرمین سینیٹ کی تحصیل باڑ ہ ں دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت
اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تحصیل باڑ ہ میں کمپاؤنڈ کے مرکزی گیٹ پر ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ دہشت گردانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاڑ نہیں کرسکتے اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور امن کی بقا کیلئے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی دی گئی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی تحصیل باڑا میں کمپاؤنڈ کے مرکزی گیٹ پر ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور زخمی افرادکے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔اعجاز خان