چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس
اسلام آباد :چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ، ممبران الیکشن کمیشن سمیت دیگر افسران کی شرکت ،بریفنگ بھی دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کوئٹہ واحد ضلع ہے جس میں ابھی تک الیکشن کا انعقاد نہیں ہوسکا جس کی وجہ حکومت بلوچستان کی طرف سے ٹائونز کی تشکیل نہ ہونا ہے الیکشن کمیشن نے دو دفعہ کوئٹہ کی حلقہ بندی مکمل کی لیکن صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث الیکشن کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا ۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے 23ا کتوبر 2022کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کو حکم دیا تھا کہ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ضلع کوئٹہ میں ٹائونز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بلوچستان گورنمنٹ نے متعلقہ نوٹیفکیشن اور حلقہ بندی کیلئے ضروری دستاویزات فراہم نہیں کیں جس وجہ سے ابھی تک ضلع کوئٹہ کی حلقہ بندی اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نہیں ہوسکی ۔