ڈینگی کے وار جاری،خیبرپختونخوا میں 24نئے کیس رپورٹ
ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں،خیبرپختونخوا میں 24گھنٹوں میں ڈینگی کے 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار 468ہو گئی، صوبے کے ہسپتالوں میں 58 مریض زیرعلاج ہیں،خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 78فعال کیسز ہیں،،محکمہ صحت پشاور کا کہنا ہے ڈینگی کے سب سے زیادہ 16کیسز پشاور سے رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی سے متاثرہ 58مریض صحت یاب ہوئے،صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 26مریض زیرعلاج ہیں، خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 12لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 2مریض زیر علاج ہیں،
لاہور سے ڈینگی کے 125مریض رپورٹ ہوئے ہیں، راولپنڈی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ڈینگی کے 4چار جبکہ گوجرانولہ اور سرگودھا سے 3تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گجرات، فیصل آباد، جھنگ اور سیالکوٹ سے 2 دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ روز چینوٹ، ڈیرہ غازی خان اور قصور سے 1 ایک مریض رپورٹ ہوا ہے، رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 25,436 ہو چکی ہے۔