کتے کی محبت میں آدمی نے اپنا سب کچھ دے دیا
امریکہ(نیٹ نیوز /پایمرا نیوز) التو کتّے سے بے تحاشا محبت نے ایک امریکی کو ہاتھوں ، پیروں اور ناک سے محروم کر دیا۔
امریکا کے علاقے وسکونسن کے ایک رہائشی 48 سالہ شخص گریگ مینٹیفل پہلے تو فلو میں مبتلا ہوئے اور پھر آہستہ آہستہ ان کی طبیعت بگڑتی گئی، تین ماہ قبل اسپتال لائے جانے پر ان کے خون کے ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ کسی غیر معمولی انفیکشن میں مبتلا ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق یہ انفیکشن کتّون کے تھوک میں موجود ہوتا ہے اور کسی بھی انسان کے جسم کو چاٹنے سے منتقل ہو جاتا ہے۔گریگ مینٹیفل کے ساتھ بھی یہی ہوا ، طویل عرصے سے پلا کتّا ان کی اس بیماری کا سبب بن گیا۔
اس انفیکشن کی وجہ سے ان کے ہاتھوں پیروں پر نشان نمودار ہوئے، ان کا بلڈ پریشر گرنا شروع ہوا اور پھر ان کے ہاتھ پیروں کےخون کی روانی رکنا شروع ہو گئی۔
ڈاکٹروں نے درجنوں کامیاب آپریشن کر کے گریگ کو اس بیماری سے نجات تو دلادی مگر نتیجے میں وہ اپنے اہم عضو سے محروم ہو گئے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ تین ماہ اسپتال میں گزارنے کے بعد صحت یاب ہو کر جب گریگ اپنے گھر واپس آئے تو تب بھی وہ اپنے پالتو کتّے کو دیکھنے کے لئے بے چین تھے۔
انہوں نے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میری اس بیماری کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بھی جانوروں سے لگاؤ ختم کر دیں اور انہیں خود سے دور کر دیں۔