کرونا سے مزید 2مریضوں کا انتقال، 301نئے کیسز
کرونا وائرس سے 2افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 909 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار 715 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 301نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 610، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 710، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 235، بلوچستان میں 33 ہزار 624، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 31 لاکھ 89 ہزار 338 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 129 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 54 ہزار 975 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 625 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 909 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 64، سندھ میں 7 ہزار 662، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 922، اسلام آباد میں 966، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔