کرونا سے مزید 8افراد جاں بحق،391نئے کیسز رپورٹ
کرونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی تعداد 28ہزار 753ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12لاکھ 86ہزار 22ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران 391نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 310، سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار 233، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 194، بلوچستان میں 33 ہزار 491، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 811 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 570 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 21 لاکھ 18 ہزار 750 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 24گھنٹوں کے دوران 46 زار 457 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 45 ہزار 155 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 895 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 753 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 31، سندھ میں 7 ہزار 622، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 855، اسلام آباد میں 957، بلوچستان میں 360، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔