کرونا کی چوتھی لہر مزید 3 جانیں لے گئی، 24گھنٹے کے دوران 482 نئے مریض
کرونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 28 ہزار 921 ہوگئی، پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12لاکھ 94ہزار 861ہوگئی،
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4لاکھ 44ہزار 862، سندھ میں 4لاکھ 81ہزار 381، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81ہزار 334، بلوچستان میں 33 ہزار 630، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8ہزار 565 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 660 کیسز رپورٹ ہوئے،،ملک بھرمیں اب تک 2 کروڑ 33لاکھ 24ہزار 549افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 50ہزار 662نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12لاکھ 55ہزار 931مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 639 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں کرونا سے ایک دن میں 3 افراد جاں بحق، مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 921 ہوگئی، پنجاب میں 13 ہزار 66، سندھ میں 7 ہزار 666، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 927، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔