کوشش ہوتی ہے تینوں فارمیٹس میں اچھی بولنگ کروں،نسیم شاہ
راولپنڈی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے تیاریاں اچھی ہیں، پریشر میچز کھیلنے سے تیاری اچھی ہوگئی ہے۔ون ڈے سیریز سے قبل راولپنڈی میں نجی ٹی وی سیگفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مختلف رفتار کے ساتھ بولنگ کرنی پڑتی ہے جبکہ ایک روزہ میچ اور ٹیسٹ کرکٹ میں لمبی بولنگ کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک روزہ میچ اور ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹیں لینی پڑتی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں قسمت بھی کام آجاتی ہے کیونکہ بانڈری پر کیچز مل جاتے ہیں۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے تینوں فارمیٹس میں اچھی بولنگ کروں، میری کوشش اپنی اسرینتھ کے حساب سے بولنگ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بولرز کافی تجربہ کار ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے حساب سے کرکٹ کھیلے گی اور ہم اپنے پلان کے مطابق کھیلیں گے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹرز کے لیے پچز کافی سازگار ہیں، پچ کی کنڈیشنز سے بطور بولر فرق نہیں پڑتا۔