کھلاڑی ایشیا کپ میں نہیں فیشن شو میں گئے جانتے ہیں اس خبر میں
لاہور(وقت نیوز) ایشا کپ جیسا بڑا ایونٹ ہے تو کرکٹرز کے ٹشن بھی بڑے، حسن علی، شاداب، شعیب ملک اور دیگر کھلاڑیوں کے نئے ہیر سٹائل پر سوشل میڈیا پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ۔ ایشیا کپ میں ہر کھلاڑی کی منفرد نظر آنے کی چاہ۔ نت نئے ہیئر سٹائل بنوا لئے صرف یہی نہیں نئی لک ہر کسی کی نگاہ کا مرکز بنے گی۔ کھلاڑیوں نے تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دیں۔ ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی کرکٹر کا آپس میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ شاداب خان نئے ہیر سٹائل میں منفرد نظر آئے تو حسن علی کے بالوں میں پونی سب کو بھائی۔ شعیب ملک نے ثانیہ کی فرمائش پر نیا ہیر سٹائل بنایا تو محمد عامر نے بھی اہلیہ کو خوش کرنے کیلئے شعیب جیسا انداز اپنایا۔ شعیب ملک کا انداز دیکھ کر باؤلنگ کوچ اظہر محمود کے دل میں نہ جانے کیا آیا۔ بولے مروا دیتا ای شعیبی۔ سوشل میڈیا پر چاہے ہر کھلاڑی کو ایک دوسرے سے منفرد نظر آنے کی تمنا ہو لیکن میدان میں سب کی صرف ایک ہی تمنا ایشا کپ میں فتح ہے۔