گیمز میں ملک بھر سے 7000 کے قریب د مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے
پشاور:34ویں نیشنل گیمز کا آغازایوب سپورٹس کمپلیکس کوئٹہمیں ہوگیاافتتاحی میچ میں واپڈاوومن ہاکی ٹیم نے سندھ وومن ہاکی ٹیم کو آٹھ گول سے شکست دیدی ، دوسرا میچ پاکستان آرمی اور پنجاب کے مابین کھیلاگیا جو کہ چار چار گول سے برابر رہا،۔ نیشنل گیمز میں ملک بھر سے 7000 کے قریب د مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں نیشنل گیمز میں شامل 32کھیلوں کے مقابلے اکوئٹہ جبکہ 4 کھیلوں کے مقابلے اسلام آباد،گوادر،جہلم اور لاہور میں ہوں گے، پہلے مرحلے کے مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام ٹیمیں کوئٹہ پہنچ گئیں ، ڈائریکٹر جنرل سپورتس بلوچستان درا بلوچ کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز کیلئے سیکورٹی اور کھلاڑیوں کی رہائشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے نیشنل گیمز کے مقابلے 29مئی تک جاری رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز میں 32 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں ہاکی کے مقابلے 12مئی سے 19 مئی تک نوب غوث بخش ہاکی سٹیدئیم کوئٹہ، فٹبال کے مقابلے 13مئی سے ایوب اسٹیڈئم،بیس بال 15مئی سے بیوٹمز کرکٹ گراؤنڈ کوئٹہ، ہینڈ بال 13 مئی سے ایوب اسٹیڈئم، کبڈی 15مئی سے وویمن ہال ایوب اسٹیڈئم،رگبی کے مقابلے 16 مئی سے بیوٹمز،سافٹ بال 15مئی سے بیوٹمز،ٹگ آف وارکے مقابلے 16 مئی سے ایوب اسٹیڈئم،والی بال کے مقابلے 23 مئی سے 27 مئی تک ایوب اسٹیڈئم، بیڈمنٹن کے مقابلے 15مئی سے ایوب اسٹیڈئم،باکسنگ 13 سے ایوب اسٹیڈئم،فینسنگ کے مقابلے 16مئی سے بیوٹمز،جمناسٹک کے مقابلے 18 مئی سے 20 مئی تک بیوٹمز،تیراندازی کے مقابلے 24 مئی سے تعمیر نو کالج کوئٹہ،اتھیلیٹکس 24مئی سے ایو ب اسٹیڈئم، باسکٹ بال کے مقابلے 23مئی سے ایوب اسٹیڈئم،تن سازی کے مقابلے 23 مئی سے ایوب اسٹیڈئم،سائیکلنگ کے مقابلے 24 مئی سے 28 مئی تک کوئٹہ پشین روڈ، گالف کے مقابلے 24 مئی سے 28 مئی تک گالف کلب کوئٹہ کینٹ،جوڈوکے مقابلے 23 مئی سے 26 مئی تک بیوٹمز،کراٹے کے مقابلے 23 سے 27مئی تک سردار بہادر کان وویمن یونیورسٹی کوئٹہ، سکواش کے مقابلے 23 مئی سے 29 مئی تک ایوب اسٹیڈئم، ٹیبل ٹینس 25 سے 29 مئی تک ایوب اسٹیڈئم،تیکوانڈو کے مقابلے 23 سے 29 مئی تک بیوٹمز کوئٹہ،ٹینس کے مقابلے 23 سے 29 مئی تک ایوب اسٹیڈئم،ویٹ لفنگ کے مقابلے 26 سے 29 مئی تک ایوب اسٹیڈئم، ریسلنگ کے مقابلے 26 سے 28 مئی تک بوائے سکاؤٹس کوئٹہ، ووشو کے مقابلے24 سے 28مئی تک ایوب اسٹیڈئم،روئنگ کے مقابلے 14 سے 18 مئی تک اسلام آباد،شوٹنگ کے مقابلے 13 سے 19 مئی تک پنجاب کے ضلع جہلم،سوئمنگ کے مقابلے 26سے 28مئی تک لاہور میں ہوں گے۔جبکہ اس دوران 23 اور 25 مئی کو تھروبال، وویمن کرکٹ،فٹ سال اور کینوئے اینڈ کیاک کے نمائشی میچ کوئٹہ میں کھیلے جائیں گے جس میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔ دوسری جانب قومی کھیلوں کے دوران فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ایوب اسپورٹس کمپلیکس کے اندر اور باہر سمیت شہر کے اہم مقامات اور ایوب اسپورتس کمپلیکس جانے والے راستوں پرڈھائی ہزار پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات کیے جائینگے جبکہ پاک فوج کوا سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے ڈی جی سپورٹس بلوچستان درا بلوچ کا کہنا ہے کہ 19 سال بعد کوئٹہ میں قومی کھیلوں کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے مختلف محکموں اور ایسوسی ایشنز کی 14 ٹیمیں شریک ہیں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی رہائش اور سیکورٹی کیلئے تمامانتظامات مکمل کر لئے گہیں پہلے مرحلے میں شریک ٹیمیں اور کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ دورسے مرحلے یں حصہ لینے والی ٹیمیں بھی جلد کوئٹہ پہنچ رہی ہیں، جن کی رہائش اور گراونڈ تک لانے اور لے جانے کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔