یہ نہیں ہو سکتا !(ارشاد بھٹی)

یہ نہیں ہو سکتا !(ارشاد بھٹی)

(ایمرا نیوز)
یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ زندگی فرعون کی ہو اور آخرت موسیٰ ؑکی ملے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ محبتیں حسین ؓسے ہوں اور اطاعتیں یزید کی اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ دماغ کربلا میں ہو اور دل میں بسی رہے دنیا۔

حضرت عمر ؓخلیفہ، یمن کے گورنر موسیٰ اشعریؓ توجہ دلائیں، نہ ڈاک کا نظام ایسا منظم کہ خطوط پر دن، وقت کی مہر، نہ آپؓ کے فرمانوں پر تاریخ، اکثر مشکل پیدا ہو جائے کہ پہلا حکم کون سا اور دوسرا کون سا، کیوں نہ اپنا کیلنڈر بنا لیا جائے، امیر المومنین ؓکو تجویز پسند آئی، اکابر صحابہؓ کو اکٹھا کیا، معاملہ سب کے سامنے رکھا، مشاورت ہوئی، سب کا متفقہ فیصلہ اسلامی کیلنڈر بنانے کا، سب کا اس پر بھی اتفاق کہ اسلامی کیلنڈر کا آغاز رسول ؐ خدا کی ہجرت (مکہ سے مدینہ) سے، چونکہ ہجرت ہوئی محرم میں، لہٰذا اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ قرار پایا محرم، یہاں یہ یاد رہے کہ جیسے کائنات کی تخلیق کے وقت ہی وقت کی تقسیم بھی ہو چکی تھی، ویسے ہی اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ قرار پانے سے پہلے ہی محرم حرمت والا مہینہ، سورہ توبہ میں ارشاد خداوندی ’’اللہ کے نزدیک 12مہینے، ان میں 4ماہ ادب والے‘‘، یہ چار مہینے رجب، ذوالقعد، ذوالحج اور محرم، اسلام سے قبل بھی ان مہینوں میں لڑائی جھگڑا، قتال حرام، زمانہ جاہلیت میں بھی ان مہینوں میں عرب اپنی تمام لڑائیاں، سب جھگڑے وقتی طور پر ختم کر دیتے، یوں یہ چار ماہ عرب میں زمانہ امن کہلاتا، یہاں سوال یہ کہ چاروں ماہ قابل احترام کیوں، یا ان مہینوں میں ہی امن کیوں، تاریخ بتائے کہ اہلِ عرب 3ماہ میں تو حج کیا کرتے، یعنی ذوالقعد میں گھروں سے نکلتے، ذوالحج میں حج کرتے اور محرم کے آخر تک واپس گھر پہنچ جاتے جبکہ اسلام سے قبل رجب عمرے کا مہینہ ہوتا، اہلِ عرب اس ماہ میں عمرہ کیا کرتے بالکل ایسے ہی جیسے آج کل رمضان میں عمرہ کیا جائے، یہی وجہ کہ ان چاروں مہینوں کو حرمت والا سمجھا جاتا، لڑائی جھگڑوں سے پرہیز کیا جاتا۔
یہاں یہ بھی ذہنوں میں رہے کہ جیسے اسلامی کیلنڈر کا آغاز نبی ؐ کی ہجرت سے، باقی مذاہب کے کیلنڈر بھی ان کے بڑوں سے منسوب مثلاً مسیحی سال حضرت عیسیٰ ؑ کی پیدائش سے شروع ہو، یہودی اپنا سال حضرت سلیمان ؑ کی تخت پوشی سے شروع کریں، رومنوں کا سال سکندر کی پیدائش سے شروع ہو اور ہندوؤں کا سال راجہ بکرماجی کی پیدائش سے شروع ہو، یہ بھی ذہنوں میں رہے کہ جیسے محرم شروع سے اہمیت کا حامل، حرمت والا مہینہ، ویسے ہی یہ تاریخی بھی، روایات کے مطابق محرم میں ہی اللہ تعالیٰ نے زمین، آسمان، پہاڑ، سمندر، لوح، قلم اور جبرائیل سمیت فرشتوں کو پیدا کیا، محرم میں ہی حضرت آدم ؑ کی پیدائش، توبہ کی قبولیت بھی، محرم میں ہی حضرت نوح ؑ کو طوفان سے نجات ملی، محرم میں ہی حضرت موسیٰ ؑ کو فرعون سے نجات ملی، محرم میں ہی حضرت یونس ؑ کی توبہ قبول ہوئی، وہ مچھلی کے پیٹ سے باہر آئے، محرم میں ہی حضرت ابراہیم ؑ پیدا ہوئے، اسی ماہ میں ان کو آگ میں پھینکا گیا اور آگ گلزار بنی، محرم میں ہی حضرت داؤد ؑ کی دعا قبول ہوئی، محرم میں ہی حضرت سلیمان ؑ کو سلطنت ملی، محرم میں ہی حضور ؐ کے وصال کے 50سال بعد حق وباطل کا معرکہ کربلا برپا ہوا اور کہا جائے کہ محرم میں ہی قیامت بھی آئے گی۔

اسلام سے قبل اہلِ عرب میں دسویں محرم کا روزہ رکھا جاتا، بلکہ حضور ؐ نے بھی مکہ میں یہ روزہ رکھا،ایک روایت یہ بھی کہ مدینہ میں حضور ؐ نے یہودیوں سے پوچھا ’’آپ 10محرم کو روزہ کیوں رکھتے ہیں‘‘، یہودیوں کا جواب تھا ’’چونکہ فرعون سے نجات ملنے کے بعد حضرت موسیٰ ؑ نے 10محرم کو شکرانے کے طور پر روزہ رکھا، اس لئے ہم بھی یہ روزہ رکھتے ہیں‘‘، یہ سن کر آپؐ نے فرمایا’’موسیٰ ؑ ہمارے بھی ہیں‘‘ پھر روایت یہ بھی کہ مسلمانوں کو یہودیوں سے الگ کرنے کیلئے آپؐ نے فرمایا ’’آئندہ میں محرم میں نویں، دسویں کے دو روزے رکھوں گا‘‘ لیکن اگلے محرم سے پہلے آپ ؐ کا وصال ہو گیا، البتہ صحابہ کرامؓ نے بعد میں حضور ؐ کے فرمان کے مطابق نویں، دسویں کے دو روزے ہی رکھے، یہاں یہ بھی یاد رہے کہ رمضان المبارک کے بعد محرم کے روزے فرض تو نہیں رہے لیکن ان کا اجر و ثواب رمضان کے روزوں کے بعد سب سے زیادہ۔

اب بلاشبہ محرم پہلے ہی حرمت والا اور تاریخی، لیکن واقعہ کربلا نے محرم کو امر کر دیا، خانہ کعبہ میں پیدا ہونے والے، بچوں میں سب سے پہلے ایمان لانے والے، شہر علم کے دروازے، دامادِ رسول ؐ، فاتح خیبر، شیرِ خدا اور چوتھے خلیفہ حضرت علی ؓ اورحضور ؐ کی لاڈلی بیٹی، خواتین جنت کی سردار فاطمہ ؓ زہرا کے لخت جگر، نوجوانانِ جنت کے سردار امام حسین ؓ کی محرم میں اہل وعیال سمیت قربانی ایسی کہ بلاشبہ ’’اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد‘‘، وہ حسین ؓ جن کا مرتبہ، مقام اور شان یہ کہ مسجد نبوی ؐ، حضور ؐ کی امامت، سب سجد ے میں، نواسے کا حضورؐ کی پشت مبارک پر بیٹھ جانا، آپؐ کا سجدہ لمبا کر دینا، تب تک سر نہ اٹھانا جب تک نواسے کا کمر مبارک سے اتر نہ جانا اور یوں نہ صرف حضور ؐ پاک بلکہ پیچھے نماز پڑھتے صحابہ کرام ؓ کا سجدہ بھی طویل ہوجانا، یہ حدیث نبوی ؐ بھی سنیے کہ’’ جس نے حسن ؓ اور حسین ؓ سے محبت کی، اس نے مجھ سے محبت کی، جس نے ان سے بغض رکھا، اس نے مجھ سے بغض رکھا‘‘،ایک دفعہ حضور ؐ نے اپنے نواسوں کو گود میں بٹھا کر یہ دعا بھی فرمائی کہ ’’ الٰہی میں ان سے محبت رکھتا ہوں تو بھی ان سے محبت رکھ‘‘، حضرت عمرؓ فرمائیں، ایک بارمیں نے یہ دیکھ کر کہ حسن ؓ،حسین ؓ حضورؐ کے کندھوں پر سوار جب کہا’’ کتنی اچھی سواری ہے ‘‘تو حضورؐ بولے ’’یہ بھی تو دیکھو سوار کتنے اچھے ہیں ‘‘ ایک مرتبہ آپ ؐ منبر پر بیٹھے جمعہ کا خطبہ دے رہے، لمبی لمبی قمیصیں پہنے امام حسن ؓ او رحسین ؓ لڑ کھڑا کر چلتے ہوئے مسجد میں داخل ہوئے، یہ دیکھ کر حضورؐ منبر سے نیچے تشریف لائے، دونوں کو گود میں اٹھا کر واپس منبر پر تشریف فرما ہو کر بولے ’’میں نے انہیں جب لڑکھڑاکر چلتے دیکھا تو سوچا کہیں گر نہ جائیں، اسی لئےخطبہ چھوڑ کر انہیں اٹھا لیا، پھر فرمایا’’سچ کہا اللہ نے اولاد اور مال آزمائش ہے ‘‘۔

اب محرم اور کربلا،مطلب حرمت والا مہینہ اور عظیم قربانی، یہ ذہنوں میں رکھ کربتایئے کہ وہ محرم جو زمانہ جاہلیت میں بھی حرمت والا،وہ محرم جس میں دنیا کے اجڈ ترین اور سب سے بڑے جھگڑالو پرامن ہوجاتے، تلواریں نیام میں ڈال لیتے، جرم، گناہ سے پرہیز کرنے لگ جاتے، اس حرمت والے محرم میں آج نبی ؐ کی امت کا کیا حال، کیا حرمت والے مہینے میں بھی مومنوں کے ہاتھوں مومنوں کے گلے نہیں کاٹے جار ہے، عزتیں نہیں لوٹی جا رہیں، ڈاکے نہیں مارے جار ہے، ہر دونمبری نہیں ہو رہی، ویسے تو مومنوں کی ہر دو نمبری کو رمضان میں پہیے لگ جائیں لیکن دکھ کی بات یہ کہ ہجرت سے شروع ہوئے محرم میں محمد ؐ کی امت ایک مہینے کیلئے بھی دنیا سے دین، گناہوں سے نیکیوں، برائی سے اچھائی کی طرف ہجرت نہ کرپائے، اب آجائیے کربلا پر،اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتایئے کیا سیکھا ہم نے اس قربانی سے،کیا حاصل ہوا ہمیں اس عظیم قربانی سے، عملی طور پر کیا بدلاؤ آیا ہماری زندگیوں میں، کیا ایسا تو نہیں کہ اب باتیں، باتیں اور صرف باتیں ہی رہ گئیں، مان جایئے کہ اب ہم زمانہ ِ جاہلیت کے گنواروں سے بھی بدتر، مان جایئے کہ ہم قرآن کا پیغام بھلا بیٹھے،نبی ؐ کے اسوۂ حسنہ سے بھٹک گئے، مان جایئے کہ بدر سے کربلا تک اب ہمارے پا س خالی قصے، کہانیاں رہ گئیں، مان جایئے کہ مشرق سے مغرب تک اور شمال سے جنوب تک اپنے بے آبرو، بے توقیراور بے چین ہونے کی وجہ ہم خود ہی اور یہ سب تو ہونا ہی تھا کیونکہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ زندگی فرعون کی ہو اور آخرت موسیٰ ؑکی ملے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ محبتوں کے دعوے حسین ؓسے اور اطاعتیں یزید کی اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ دماغ میں کربلا اوردل میں بسی رہے دنیا، یہ نہیں ہوسکتا۔
(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

(بشکریہ جنگ لاہور)

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88

fayaz

Website: