2014 کے بعد سے کسی بھی ایسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی جس میں کام کر سکوں ، ریکھا
ممبئی : بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے کہا ہے کہ 2014 کے بعد سے انہیں کسی ایسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی جس میں وہ کام کر سکوں ۔ ایک انٹرویو میں ریکھا نے کہا یوں تو میری اپنی شخصیت ہے لیکن میری فلمی شخصیت کیسی ہو یہ دیکھنے والے طے کرتے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ میرے مداحوں کو مجھے کس طرح دیکھنا پسند ہے، اسی لیے مجھے علم ہے کہ میں کہاں فٹ ہوتی ہوں اور کہاں نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنی پسند کے انتخاب کا حق حاصل ہے اسی لیے میں کسی بھی ایسے کام کے لیے انکار کرسکتی ہوں جو میری مرضی کے مطابق نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 کے بعد سے انہیں کسی ایسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی جس میں وہ کام کرسکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب ایک بار رشتہ قائم ہوجائے تو وہ ہمیشہ کے لیے ہوتا ہے، اس میں کمی یا زیادتی ہوسکتی ہے، اب جیسے میں فلموں کی بات کروں، چاہے میں بناؤں یا نہیں ، چاہے ان میں کام کروں یا نہیں، ان کے لیے میری محبت ہمیشہ رہے گی اور جب صحیح وقت ہوگا تو مناسب پراجیکٹ مجھے ڈھونڈ لے گا ۔