درختوں کی کاٹئی ،ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی میاں شکیل کو عدالت کے روبرو ذاتی حییثیت میں طلبی کے لیے متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا.تفصیلات کے مطابق آئینی درخواست پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے ایڈووکیٹ شیراز ذکا کی وساطت سے دائر کی.. درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور شہر میں کینال روڈ توسیعی منصوبے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے درخت کاٹے گئے.. درختوں کی کٹائی اور متبادل درخت لگانے سے متعلق تفصیلات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا..
درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست دائر کیے 10 ماہ گزر گئے. درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈائریکٹر جنرل پارک اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی نے جواب داخل نہیں کروایا…. ڈائریکٹر جنرل پارک اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی جواب داخل نہ کروا کر عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں…. لہذا عدالت ڈائریکٹر جنرل پارک اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرے..عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی میاں شکیل کو عدالت کے روبرو ذاتی حییثیت میں طلبی کے لیے متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا..