بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کراچی پہنچ گئیں، جانیئے بڑی خبر
ممبئی (شوبز ڈیسک/ایمرا نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ پاکستانی فلم’جوانی پھر نہیں آنی‘ دیکھنے کراچی پہنچ گئیں، انہوں نے کراچی میں گھومتے ہوئے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نےسوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ اپنے قریبی سہیلیوں کے ہمراہ کراچی میں گھومتی پھرتی نظر آرہی ہیں۔
In Karachi, out for lunch to the Boat Club with family friends… and then to the movies …a delightful Pakistani romcom 'Jawani Phir Nahin Ani' … which coincidentally had a full Indian girl/ Pakistani boy love story 💕💕🤩🤩🌟🌟🌟 pic.twitter.com/UtNHyCbIhf
— Juhi Chawla Mehta (@iam_juhi) August 31, 2018
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جوہی چاولہ نےتصویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’وہ کراچی میں اپنی قریبی دوستوں کے ساتھ لنچ کرنے باہر آئی ہیں۔ اس کے بعد وہ کامیڈی اور رومانس سے بھرپور پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ دیکھیں گی، جو کہ بھارتی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کے درمیان لو اسٹوری پر مبنی فلم ہے۔ ‘
جوہی چاولہ کی اچانک پاکستان آمد پر ان کے مداح حیران ہیں۔ جوہی چا ولہ کا یہ پہلا کراچی کا دورہ نہیں ہے بلکہ وہ اس سے قبل 2013 اور 2016 میں بھی کراچی آچکی ہیں ۔