ارجن اور ملائیکہ کی شادی سے متعلق ایک اور اہم انکشاف سامنے آگیا
ممبئی: (شوبز ڈیسک/ایمرا نیوز) ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان عمر میں کافی فرق کے باوجود تعلقات بڑھ رہے ہیں اور دونوں ایک سال کے اندر شادی کرنے کے خواہاں بھی ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں کا فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
جوڑے کے قریبی ذرائع نے بتایا اگرچہ دونوں کے ذہن میں شادی کا منصوبہ ہے تاہم دونوں جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ رپورٹ کے مطابق ارجن کپور پہلے اپنی بڑی بہن کی شادی کرنے کے خواہاں ہیں جس کے بعد ہی وہ اپنی شادی سے متعلق کوئی پروگرام بنائیں گے۔
ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور کو اپنی قریبی سہیلیوں سے بھی ملوایا ہے تاہم وہ خود ابھی ان کے حوالے سے بہت کچھ جاننا چاہتی ہیں۔ دونوں شادی کرنے سے قبل ایک دوسرے کو ٹھیک طرح سے آزمانا چاہتے ہیں جسکی وجہ سے ان کا فوری طور پر شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔