بورڈ آف ریونیو میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو مستقل کرنے کا معاملہ
لاہور(ایمرا نیوز/اپنے رپورٹر عامر بٹ سے) بورڈ آف ریونیو میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو مستقل کرنے کا معاملہ۔لاہور ہائی کورٹ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو مزکورہ افسران کو قانون کے مطابق مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔انہوں نے کہا کہ17 ویں گریڈ میں افسران کو چھ سال قبل پنجاب لینڈ ریکارڈ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو بورڈ آف ریونیو نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے راستے بھرتی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قانونی نظر میں مذکورہ افسران کو کنٹریکٹ بنیادوں کے قانون کے تحت نہیں چلایا جا سکتا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو معاملہ مجاز اتھارٹی سامنے پیش کر کے افسران کو مستقل کرنے کے حوالہ سے اقدامات کریں۔ذرائع بتایا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے قیام کے بعد مزکورہ افسران کو اتھارٹی کے ماتحت کردیا گیا تھا۔