ملک میں کورونا سے مزید 40 ہلاکتیں، 1195 نئے کیسز بھی رپورٹ
لاہور (وقت ٹی وی آن لائن ) ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1483 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 69496 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 475 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 465 اور خیبر پختونخوا میں 453 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 46، اسلام آباد 27، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
کُل ٹیسٹ: 547030
صحتیاب مریض: 25271 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)
آج کے کیسز کی صورت حال
آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 1195 کیسز اور 40 ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جن میں پنجاب سے 952 کیسز 36 اموات جب کہ اسلام آباد سے 226 کیس اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔ اس کے علاوہ 17 کیسز آزاد کشمیر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب
آج پنجاب سے کورونا کے مزید 952 کیسز اور 36 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 25056 اور ہلاکتیں 475 ہوگئی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6507 ہے۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 226 کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2418 ہوگئی ہے جب کہ اموات 27 ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 161 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں ہفتے کو کورونا کے مزید 265 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کل کیسز کی تعداد 4193 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 46 اموات ہوچکی ہیں۔
اس کے علاوہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1471 ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں بھی آج کورونا کے مزید 17 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 251 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 105 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ
سندھ سے ہفتے کو کورونا کے مزید 1247 کیسز اور 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن کی تصدیق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کی گئی۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 27360 اور اموات 465 ہو گئی ہیں، اب تک 13272 کورونا کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں ہفتے کو مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 453 تک جا پہنچی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں مزید 473 مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 9540 ہوگئی جب کہ اب تک 2809 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے بھی گزشتہ روز کورونا کے مزید 18 کیسز اور 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 678 اور ہلاکتیں 11 ہو گئی ہیں۔