فرشتہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج،پشاور میںکیاہوا؟
پشاور میں افغان میڈیکل طالبہ فرشتہ کےگھر پرپولیس چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نجی چینل نے نشرکی ہے.۔میڈیا کو ملنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس وردی اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکار تین گاڑیوں میں آکر گھر کے قریب اترتے ہیں۔گزشتہ دنوں افغان طالبہ نے الزام لگایا تھاکہ پولیس نے ان کے والد کو گھر سے گرفتار کیا ہے جس کا ثبوت سی سی ٹی وی فوٹیج ہے۔
پشاورپولیس نے فرشتہ کے والد کے خلاف منشیات اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا اور مقدمے میں کہا تھا کہ فرشتہ کے والد کو گھر سے نہیں بلکہ چیک پوسٹ پر منشیات سمیت گرفتار کیا تھا۔سی سی ٹی وی سامنے آنے کے بعد واقعے کی تفصیلات سے متعلق ایس ایس پی آپریشن اور سی سی پی او سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہیں ہوسکا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیکل کی افغان طالبہ فرشتہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے ان کے بیمار والد کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر گھر سے گرفتار کیا ہے۔ طالبہ نے گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔