مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے ایک اور دھچکا
کراچی (ویب ڈیسک)ملک میں بڑھتی مہنگائی میں عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے.پٹرول کے بعد اب سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں.تفصیلات کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے نے ایک بار پھر سی این جی کی قیمتیں بڑھانے کا امکانات کو ظاہر کیا ہے.
سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب میں سی این جی کی قیمت 18 روپے لیٹر بڑھائی جائے گی جس کے بعد پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 125 روپے فی لیٹر ہو گی.جبکہ سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 28 روپے کلو اضافے کے بعد قیمت 192 روپے کلو ہوجائے گی۔ان کا مزید کہان تھا کہ ہم اوگرا کے نوٹیفکیشن کے انتطار میں ہیں جبکہ کافی جگہوں پر سی این جی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے.
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سی این جی سیکٹر کے ٹیکسز میں کمی کرتے ہوئے دیگر سیکٹرز کی طرح مراعات دی جائیں نہیں تو ایک وقت آئے گا جب پہلی بار سی این جی پٹرول سے مہنگی ہو گی .