صفحہ اول / بزنس / پٹرولیم شعبے کےگردشی قرضے میں 50 فیصد اضافہ

پٹرولیم شعبے کےگردشی قرضے میں 50 فیصد اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تین سال میں پٹرولیم شعبے کے گردشی قرضے میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا۔ وزارت توانائی نے گردشی قرضے میں 50 فیصد اضافے کا اعتراف کرلیا۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ 2018 میں گردشی قرضہ 0.7 ٹریلین روپے تھا ، جو 2021 میں بڑھ کر 1.1 ٹریلین روپے ہوگیا ہے ، پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 سال میں قریبا 50 فیصد بڑھ گیا ہے، گیس کے شعبے کی رسدی تسلسل میں تاخیر سےوصولیاں اسکی بڑی وجہ ہیں۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی خراب مالی حالت بھی قرضے میں اضافے کی وجہ ہے ، پٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرضے کے حل کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو پٹرولیم کمپنیوں پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اورسیلز کے حقوق زمین ڈاٹ کام کے نام

لاہور(پ.ر) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام نے مین رائیونڈ روڈ …