یہ کیا کیا؟؟ سیلون کو 2 کروڑ کا جرمانہ
نیو دہلی (ویب ڈیسک) ماڈل کے بالوں کی غلط کٹنگ کرنے اور انہیں چھوٹا کرنے پر سیلون کو 2 کروڑ کا جرمانہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2018 میں کنزیومر کورٹ میں ماڈل کی جانب سے ایک سیلون کے خلاف شکایات درج کرائی گئی تھی جس میں خاتون ماڈل نے موقف اپنایا کہ 2004 سے اس سیلون میں جارہی ہوں، اس بار جب سیلون گئی تو انہوں نے ایسے ہئیر ڈریسر سے بال کٹوانے کے لیے کہا جس سے میں مطمئن نہیں تھی، میرے منع کرنے پر بھی سیلون نے کہا کہ اس ہئیر ڈریسر کا کام پہلے سے اچھا ہے لہذا آپ بال ان سے کٹوالیں۔
ماڈل نے درخواست میں بیان کیا کہ ہئیر ڈریسر تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ میرے بالوں کی کٹنگ کرتا رہا میرے پوچھنے پر ہئیر ڈریسر نے کہا کہ میں آپ کا ’لندن ہئیرکٹ ‘ کررہاہوں تاہم جب میں نے اپنے بال دیکھے تو وہ بالکل ٹھیک نہیں تھے، میں نے سیلون سے شکایات کی تو انہوںنے مزید بال خراب کردیے تاہم اب چھوٹے بالوں کی وجہ سے میں نے خوداعتمادی کھودی ہے اور مالی مسائل کا بھی سامنا ہے۔
کنزیومر کورٹ نے خاتون ماڈل کی درخواست پر کارروائی کی اور فیصلہ سناتے ہوئے سیلون پر 2 کروڑ کا جرمانہ عائد کر دیا.