صفحہ اول / جرائم / ساہیوال ، مالک مکان کی کم عمر ملازمہ سے زیادتی

ساہیوال ، مالک مکان کی کم عمر ملازمہ سے زیادتی

ساہیوال (ویب ڈیسک)ساہیوال میں ایک مالک مکان نے کم عمرلڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.۔پولیس حکام کے مطابق ساہیوال کے تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں مالک مکان نے یتیم لڑکی سے زیادتی کی . واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی مالک مکان کے گھر نوکری کرتی تھی. متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ مالک مکان اسے ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اوربلیک میلنگ کے لئے برہنہ تصاویر بھی بنائی، اس دوران لڑکی 7 ماہ کی حاملہ ہوگئی۔ لڑکی کے بیان کی روشنی میں تھانہ فرید ٹاؤن میں ایف آئی آر درج ہو گئی ہے جب کہ ملزم فرار ہوکر روپوش ہوگیا ہے، تاہم اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، کورنگی سے 3 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور ہینڈگرنیڈ برآمد

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، لیاری …