صفحہ اول / تازہ ترین / لڑکی کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

لڑکی کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) لاہورمیں لڑکی کو ہراساں کرنے اور فون نمبر مانگنے والے نوجوان کوحراست میں لےلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن میں ایک نوجوان راہ چلتی لڑکی کو چند روز سے ہراساں کررہا تھا اور فون نمبربھی مانگ رہا تھا اس پر وہاں موجود افراد نے اس نوجوان کی موٹرسائیکل کی چند تصاویر بنا لیں جس میں موٹرسائیکل کا نمبر واضح تھا۔بعد ازاں متاثرہ لڑکی نے وہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں جس کے بعد لاہور پولیس نے نوجوان کی موٹرسائیکل کے نمبر سے اسے تلاش کرلیا۔پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت نوید آصف کے نام سے ہوئی جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نئے سی ای او کیلئے اشتہار جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ سےوسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو …