صفحہ اول / pin-post / جرمنی، سب سے بڑی مسجد میں اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت

جرمنی، سب سے بڑی مسجد میں اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت

جرمنی (ویب ڈیسک)جرمنی کی سب سے بڑی سمجد کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے.جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کیلئے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اجازت کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت دی گئی ہے جس میں انتظامیہ نے اس حوالے سے پابندیوں میں نرمی کی۔کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان 2 سال کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت جمعہ کے روز دوپہر بارہ سے تین بجے تک پانچ منٹ کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جمائما خان نے پاکستان چھوڑںے کی وجہ بتادی

لندن (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے شوہر سے علیحدگی اور پاکستان …