صفحہ اول / pin-post / بیٹا NICU میں کیوں ہے؟بختاور بھٹو نے بتا دیا

بیٹا NICU میں کیوں ہے؟بختاور بھٹو نے بتا دیا

سندھ (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد بختاور بھٹو کی جانب سے NICU
کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے.اب بختاور بھٹو نے بچے کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے کی وجہ سب کو بتادی ہے۔بختاور بھٹو نے ٹوئٹر پرایک پیغام جاری کیا اور تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔بختاور نے لکھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی ہے جس کے باعث نوزائیدہ کو طبی مسائل کا سامنا ہے، اسی تناظر میں بیٹے کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے مزیدبتایا کہ بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کردیا، بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن دن بدن بہتر ہورہا ہے، اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

بڑا کیس بن گیا،،، نورا فتیحی طلب

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر نورا فتیحی کو 200 کروڑ کے فراڈ …