صفحہ اول / pin-post / پاکستان کرکٹ بورڈ کا نئے سی ای او کیلئے اشتہار جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نئے سی ای او کیلئے اشتہار جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ سےوسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیلئے اشتہار دے دیا ہےجس کےبعد عہدے کے خواہش مند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 27 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کی مدت ابتدائی طور پر 3 سال کی رکھی گئی ہے، بورڈ میں سی ای او کا عہدہ اس وقت خالی ہے جب کہ سی او او سلمان نصیر کو قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہوا ہے۔ وسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی کا عہدہ خالی ہوا، ان کے عہدے کی مدت فروری 2022 میں ختم ہونا تھا لیکن چیئرمین رمیز راجہ اور وسیم خان کے درمیان اختیارات کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوئے اور وسیم خان نے اختیارات میں کمی دیکھتے ہوئے مدت ہونے ختم سے پہلے استعفیٰ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فضل محمود اور عبدالقادر پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل

لاہور(ویب ڈیسک)سابق کپتان فضل محمود اور عبدالقادر کو پی سی بی کے ہال آف فیم …