طالبان کو تنہا کرنے کے خطرناک نتائج ہوں گے ، بلاول
واشنگٹن (ایمرا نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے طالبان کے ساتھ دنیا کے مضبوط تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کے حکمرانوں کو دوبارہ عالمی تنہائی کا شکار کرنے کی صورت میں خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔
واشنگٹن کے دورے پر غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے امریکا کی جانب سے طالبان پر عدم اعتماد کے بعد افغانستان کے منجمد اثاثے سوئٹزرلینڈ کے پروفیشنل فنڈ میں منتقل جانے کے بعد متوازی گورننس قائم کرنے کے خلاف خبردار کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ماضی سے سیکھا ہے کہ جب ہم اپنے ہاتھ جھاڑ دیتے ہیں اور پیٹ پھیر لیتے ہیں تو ہم اپنے لیے غیر ارادی منفی نتائج اور مزید مسائل پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ معاشی تباہی، پناہ گزین کی بڑی تعداد اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے لیے نئی بھرتیوں کے خطرے کے بارے میں ہمارے خدشات، ان خدشات و تحفظات سے کہیں زیادہ ہیں جو ان کے مالیاتی اداروں سے متعلق ہو سکتے ہیں۔
چین، پاکستان کا ایک اہم اقتصادی اور سیاسی پارٹنر ہے جو 54 ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جس میں انفرا اسٹرکچر تعمیر کر کے بیجنگ کو بحر ہند تک رسائی فراہم ہوگی۔