وہ وقت دور نہیں جب میرے قائد اپنے شیر کارکنوں کے ساتھ ہوں گے ،جاوید لطیف
مانانوالہ:وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن کی کامیابی پر نواز شریف نے تمام کارکنوں کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے وہ وقت دور نہیں جب میرے قائد اپنے شیر کارکنوں کے ساتھ ہوں گے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کنونشن کی کامیابی پر میری بہن مریم نواز شریف نے مسرت کا اظہار کیا ہے ان شاء اللہ اس ملک سے فتنہ خان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی قبل ازیں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اپنی بہن مریم نواز شریف کی جرات اور سلام پیش کرتا ہوں جو بہادری کے ساتھ میدان عمل میں ہے اور انہوں نے گیڈروں کو چھپنے پر مجبور کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ انصاف وہ ہوگا جس میں ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہوں میرے قائد نواز شریف کے ساتھ بے انصافی کرنے والے آج منہ چھپا کر پھر رہے ہیں اب صادق و امین کا اصل معیار قائم ہوگا اور جعلی صادق و امین کو بے نقاب کرنا پڑے گا میاں جاوید لطیف نے کہا کہ شیخوپورہ کے ہزاروں کارکنوں نے آج کنونشن میں جوق در جوق شریک ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ کوئی مائی کا لعل شیخوپورہ میں نواز لیگ کو نقصان نہ پہنچا سکا ہے اور ان شاء اللہ یہ ہمیشہ نواز لیگ کا مضبوط قلعہ رہے گا۔