سینیٹ اجلاس،اراکین سینیٹ کی سویڈن اور نیڈرلینڈ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹریوسف رضا گیلانی نے سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن اور نیدر لینڈ میں جو ہوا یہ بہت بڑا المیہ ہے پوری دنیا میں اس کے خلاف احتجاج کیا جا رہاںے ہیمیں بھی احتجاج کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اسلام پر امن مذہب ہے اور پوری دنیا میں امن قائم کرنے کی طاقت رکھتا ہے ان دو ملکوں کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے پارلیمنٹ کی جانب سے پر زور پیغام جانا چاہیے ۔سینیٹر اعظم تارڑ نے کہا کہ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیںیہ الہامی کتاب تمام دنیا کے لئے نازل ہوئی تعلیم اور شعور کے رائج کرنے والے ممالک میں ایسی زہنیت ہونا تعجب ہے ایوان میں منظوری کے لئے مذمتی قرارداد تیار کر لی ہے اس معاملے کو بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایوان کو بتاؤ کہ ہم تمام سفارتی راستے اختیار کریں گے ذمہ دار قومی کے طور پر احتجاج کیا جائے گا۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ قرآن کے نظام سے یورپ سے نظام زندگی سیکھا سویڈن میں واقع کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پاکستان سوئیڈن اور نیدرلینڈ کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرکے مصنوعات کا بائیکاٹ کردیں اگر تمام مسلمان سوئیڈن نیدرلینڈ کی مصنوعات کو تمام مسلمان ممالک اور او آئی سی بائیکاٹ کرے حرمت قرآن اور ناموس رسالت کے لئے 60 ممالک ایک ہوں،مسلم امہ کے حکمران قرآن مجید کی حرمت پر خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث دہشتگرد ہیں دنیا کو تیسری جنگ کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں سویڈن اور نیدر لینڈحکومت کی اجازت دینے پر مذمت کرتے ہیں ملک میں قرآن کا نظام نافذ کیا جائے سویڈن اور نیدر لینڈ کے سفیروں کی طلبی کر کے ہمارے احساسات سے آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک نیدر لینڈ اور سویڈن کے سفیروں کی طلبی نہیں کی گئی سویڈن اور نیدرلینڈ کی مصنوعات کا پاکستان بھی بائیکاٹ کرے اور اس تحریک کو عالمی سطح پر چلائے ۔