سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش اور شرم حرکات کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کارروائی سے انکار،سی پی او کا نوٹس
جڑانوالہ:فیصل آباد تھانہ غلام محمد آباد میں 5 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش اور شرم حرکات کرنے والوں کے خلاف مقامی پولیس کا کارروا سے انکار،سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی حکم دیدیا۔بتایا گیاہے کہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ غوثیہ پارک میں 5سالہ عبدالہادی گلی میں کھل رہا تھا کہ محلہ کے دونوجوان محمد حسین اور نوید نے اس بہانے سے اپنے ساتھ پارک لے گئے یہاں وہ اپنے ایک پالتو کتے سے ڈرتے رہے اور اس کے ساتھ شرم حرکات کرتے رہے تاہم بچے شور کرنے پر بدفعلی کی کوشش ناکام ہوگئی اس سلسلہ میں عبدالہادی کے دادا امیر علی کی جانب سے تھانہ غلام محمد آباد پولیس کو تحریر درخواست دی گئی تو پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ساز باز کر کے چھوڑ دیا جبکہ عبدالہادی کے دادا کا کہنا ہے کہ تھانہ غلام محمد آباد کا ایس ایچ او ہماری درخواست کارروائی نہیں کررہا بلکہ صلح کرنے پر زور دیاجارہاہے،واقع کی اطلاع ملنے پرسی پی او فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہی