امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے 90دن بعد ہی منگنی توڑ دی
لیڈی گاگا نے 19 اکتوبر 2018 کو خود سے 17 سال بڑے اور ٹیلنٹ ایجنٹ 49 سالہ کرسٹیئن کرنیو سے منگنی کرلی تھی
لاس اینجلس (ایمرا نیوز آن لائن) ہالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ لیڈی گاگا کی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق ہو گئی۔ لیڈی گاگا نے 19 اکتوبر 2018 کو خود سے 17 سال بڑے اور ٹیلنٹ ایجنٹ 49 سالہ کرسٹیئن کرنیو سے خاموشی سے منگنی کرلی تھی۔اگرچہ ان دونوں کی مگنی کی خبریں بھی کئی ماہ سے گردش میں رہیں ،تاہم اکتوبر میں گلوکارہ نے پہلی بار خود اعتراف کیا کہ انہوں نے کرسٹیئن کرنیو سے منگنی کرلی ہے۔لیڈی گاگا کی کرسٹن کیرینو کے ساتھ دوستی دو سال قائم رہی تاہم اختلافات کے باعث علیحدگی پر منتج ہوئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ لیڈی گاگا کے نمائندے نے ان کے منگیتر کرسٹن کیرینو کےساتھ منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کر دی۔ ان کا اس خبر کی تصد یق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ رشتوں کا ختم ہونا قائم رہنے سے بہتر ہوتا ہے۔ قبل ازیں لیڈی گاگا سابق منگیتر کرسٹن کو اپنی زندگی کے اہم حصے کے طور پر متعارف کروایا کرتی تھیں۔