پاکستان آرمی کیساتھ مشترکہ طور پر شجرکاری کی جائے ‘سردار میراکبرخان
وزیر جنگلات کی زیر صدارت شجرکاری اور جاری منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس
ناظم اعلیٰ جنگلات کی تفصیلی بریفنگ
مظفرآباد (ایمرا نیوز آن لائن)وزیر جنگلات سردار میراکبرخان کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام رواں سال میں ہونے والی شجرکاری اور جاری منصوبوں کے حوالئے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری جنگلات ڈاکٹر شہلاوقار ناظم اعلیٰ ترقیاب ڈاکٹر اورنگزیب خان ناظم جنگلات غلام مجتبےٰ مغل اور د یگر آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں ناظم اعلیٰ جنگلات ڈاکٹر اورنگزیب خان نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی شجرکاری اور جاری منصوبہ جات کے حوالئے سے بریفنگ دی ۔اس مو قع پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر جنگلات سردار میراکبرخان نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر شجرکاری کریںشجرکاری کے ساتھ شجرپروری اور نگرانی کے لئے موثراقدامات اٹھائے جایں۔تمام ضلعی آفیسران سرکاری اور آرمی کے اداروں کے ساتھ ملکر شجرکاری کو کامیاب بنانے کے لئے آرمی کے جوانوںکو شجرکاری کے لئے تربیت کا بندوبست کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پودا جا لگاے جا سکے اور ان کی پرورش اچھی طرح سے کی جا سکے انہوں نے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی کو موثر انداز میں تشہر نہیں کیا جا رہا اس کے لئے کمیٹی قائم کی جائے جو روزانہ کی بنیادپر عوام میں شعور واگاہی اور محکمانہ کارکردگی کو اخبارات میں شائع کراوئے۔انہوں نے کہا کہ پورئے آزاد کشمیر میںجہاں جہاں شجرکاری کی گئی ہے اس علاقے میں بورڈلگاے جائیں تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے کہ محکمہ جنگلات نے اس سال اس علاقے میں کتنی شجرکاری کی ہے انہوں نے کہا کہ فاریسٹ ریکریشنل پارک بڑوڑہ چھترکلاس قومی نوحیت کا منصوبہ ہے اس کی تعمیر کے لئے تمام وسائل بروکارلائے جاہیں تاکہ اس کو آزاد کشمیر کا سب سے خوبصورت پارک بنایا جا سکےچار سو کنال رقبے پر فاریسٹ ریکریشن پارک چھتر کلاس کوجلد ہی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے ہاتھوں سے افتتاح کروایں گئے محکمہ جنگلات کے لئے مزید منصوبے آرہے ہیں اس لئے جن منصوبوں پر کام جاری ہے ان کی بروقت معیاری تعمیر کو یقینی بنایا جائے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گئی تمام آفیسران 15دن فیلڈمیں گذاریں اور پراگرس روپورٹ سیکرٹریٹ کو دکھاہیںاس سے نظام بہتر ہو گا میں خود بھی کروں گا محکمانہ تبادلہ جات میں کسی قسم کا سیاسی دباوہ اور بلیک ملینگ برداشت نہ کیا جائے انہون نے کہا کہ حدبندی ڈویژن اپنی پراگرس روپوٹ بنا کر سیکرٹریٹ کو دیں اور بتایں کتنی زمین وگزار کروائی ہیں ۔انہوں نے ہدایت دی کہ ہر شعبہ کی الگ میٹنگ رکھی جائے فروری میں میرپور میں میٹنگ کا اہتمام کیا جاے تاکہ وہ کی عوام کے مسائل اور جنگلات کے حوالئے سے بات کی جاسکے ۔ انھوں نے کہا کہ بلین ٹری پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے پوری لگن اور ایمانداری سے تیاری کریں اس قومی ہیت کے منصوبے کو کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اس سے آنے والے نسلوں کی بقاءہے انہوں نے کہا کہ نقصان جنگل کے حوالے سے سوشل میڈیا اور اخبارت میں شکایات موصول ہو رہی ہیں اس کے فوری ازلے کے لئے محکمہ اپنے فرائض اور زمہ داریاں بہتر طریقے سے ادا کریں جس ڈویژن کے حوالے سے خبریں شائع ہورہی ہیں اُسکی تردید اس ڈویژن کے آفیسران کی ذمہ داری ہے اس سے محکمہ کی ساکھ بہتر ہوگی انھوںنے کہا کہ چھاپہ مار آفیسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی استعداد کو استعمال کرتے ہوئے نقصان جنگل کی شکایات پر زیادہ سے زیادہ سے چھاپے مارے اور کی گئی کارروائیوں کی مناب تشہیر کریں تاکہ عوام میں محکمہ کا وقار بلند ہو ں کسی آفیسرکے دفتر میں کو ئی بھی فائل ایک دن سے زیادہ نہ رہے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔#/s#