فحش فلم سکینڈل کے حوالے سے میرا کا موقف بھی سامنے آگیا، پڑھ کر آپ دنگ رہ جائیں
لاہور(وقت نیوز آن لائن)اداکارہ میرا کی ان کے مبینہ منگیتر کیپٹن نوید کی کچھ سال قبل ایک قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر اب اداکارہ کھل کر بول پڑی ہیں، ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا میری اور کیپٹن نوید کی جو ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس میں کوئی صداقت نہیں ۔ میرا اور نوید کا چہرہ کمپیوٹر کے ذریعے استعمال ہوا۔ دوسرا عتیق کے ساتھ میرا اسکینڈل بنایا گیا، یہ دونوں ایسے اسکینڈلز تھے جنہوں نے مجھے مایوس کیا کیونکہ ان دونوں اسکینڈلز میں بالکل بھی حقیقت نہیں تھی۔
مستقبل کے حوالے سے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ اس سال ’’میرا فلم اینڈ میڈیا ہاﺅس‘‘ کے بینر تلے ایک فلم ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرنے جا رہی ہیں۔ فلم کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے جبکہ میوزک پر بھی کام کر رہی ہیں تاہم کاسٹ فائنل ہونا ابھی باقی ہے۔
اپنی گلابی انگریزی کے لیے مشہور نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے خود کو ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹری میں میرے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے۔اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنے کیریئر شوبز میں لوگوں کے رویے اورماہرہ خان کی مقبولیت پر کھل کر گفتگو کی۔ میرا نے شکوہ کرتے ہوئے کہا انہیں لگتا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ماہرہ خان کو بلاوجہ اہمیت دی جاتی ہے،ہر لابی ماہرہ کو سپورٹ کرتی ہے، میں ماہرہ سے زیادہ باصلاحیت ہوں لیکن میرے حصے کا کام بھی انہیں دے دیا جاتا ہے،فلم کا میڈیم ہو یا ٹی وی کا ہر جگہ میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔