جاپانی شہناز کی تخت نشینی کو 30سال مکمل ، ٹوکیوںمیں شاندار تقریب
شہنشاہ نے30 سال کے دوران ریاست ، قومی یکجہتی کی علامت کے طور پر کام کیا ، جاپانی وزیراعظم
ٹوکیو (ایمرا نیوز آن لائن)جاپان کے شہنشاہ اکی ہیٹو کی تخت نشینی کے 30 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ٹوکیو میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہنشاہ اور ملکہ نے شرکت کی۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں وزیرِ اعظم شنزو ایبے، پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے سپیکر اور صدر، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، اراکینِ پارلیمنٹ، کاروباری اداروں کے نمائندوں اور جاپان میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔جاپانی وزیر اعظم شنزوایبے نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہنشاہ نے گزشتہ 30 سال کے دوران ریاست اور قومی یکجہتی کی علامت کے طور پر کام کیا ہے اور اپنی ذمہ داریاں جذبے سے سر انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام جاپان کو باوقار اور امیدوں سے بھر پور ملک بنانے اور اِس کے روشن مستقبل کے واسطے کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔