سابق افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کےملازمین کورنگےہاتھوں گرفتار کیا:سہیل شاہین
ویب ڈیسک : سابق افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کےملازمین کورنگےہاتھوں گرفتار کیا: طالبان ترجمان سہیل شاہین
تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے سابق افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکاروں کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان طبان سہیل شہین کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ این ڈی ایس کے سابق اہلکاروں نےامارات اسلامی افغانستان کےارکان کاروپ دھارا ہوا تھا. یہ تمام ملازمین کابل میں سکیورٹی صورتحال خراب کرنے میں ملوث تھے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا بھی کہنا تھا کہ گزشتہ رات کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونیوالے دھماکوں میں طالبان کوکوئی جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا ہے۔ نجی میڈیاہاؤس سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ طالبان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ واقعہ اُس علاقےمیں ہواجوامریکی فورسزکے کنٹرول میں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نجی خبر ایجنسی کاکہناتھا کہ کابل ایئرپورٹ پرہونیوالے بم دھماکوں میں کم ازکم28طالبان جاں بحق ہوئے۔کابل ایئرپورٹ کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں جاں بحق افرادکی تعداد100سےزائدہوگئی، جبکہ دھماکے میں ڈیڑھ سو افراد زخمی ہوئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکوں میں ہلاک افراد میں 90افغان شہری اور13امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔